18 مئی 2013 - 19:30
افغانستان عدلیہ کے سربراہ کی ایران عدلیہ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات

افغانستان کی عدلیہ کے سربراہ عبدالسلام عظیمی نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: افغانستان کی عدلیہ کے سربراہ عبدالسلام عظیمی نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں آيت اللہ آملی لاریجانی نے کہا ہےکہ ایران افغانستان کو اپنے قانونی اور عدالتی تجربوں سے آگاہ کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تاریخی، ثقافتی اور دینی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں یہ اشتراکات بہت گہرے ہیں اور تسلط پسند ممالک ایران و افغانستان کے مستحکم تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں سکتے۔ افغانستان کی عدلیہ کےسربراہ نے ایران کے دورے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ایران کے ساتھ قانون اور عدالتی امور میں تعاون کا خواہشمند ہے اور اس ضمن میں دوطرفہ معاہدے ہونے چاہیں۔ واضح رہے عبدالسلام عظیمی نے آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم کورٹ کے سربراہ شیخ احمد محسنی گرگانی سے بھی ملاقات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲